29 دسمبر 2014 - 11:09
عراق، کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد

عراقی فوج نے صوبہ صلاح الدین کے کئی علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرا لئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین کے کئی علاقوں کو تكفيري دہشت گرد گروپ داعش سے آزاد کرا لیا ہے۔ فوج نے رضاکار فورسز کی مدد سے بنات الحسن، يثرب اور عزیز بلد نامی علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔ عراقی فوج نے اسی طرح تكريت سٹی کے جنوب میں الجمعیہ، الزور، البو سیف اور البو ناصر علاقوں کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال میں واقع ضلوعیہ سٹی کے ہوائی اڈے پر سے بھی داعش کے قبضے کو ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ان کارروائیوں میں دسیوں دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ضلوعیہ ہوائی اڈے پر عراق کا قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

.......

/169